• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی فیسوں میں 165 فیصد سے زائد اضافہ، کچھ نئی قسم کی فیسیں بھی شامل

کراچی( سید محمد عسکری) کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ( کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی) کی ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی فیسوں میں 165 فیصد سے زائد اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ کچھ نئی قسم کی فیسیں بھی شامل کردی گئی ہیں۔ اس اضافے کی منظوری میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیرصدارت کے ایم ڈی سی کے گورننگ باڈی میں دی گئی تھی جس کا نوٹیفکیشن کے ایم ڈی سی کی پرنسپل ڈاکٹر نرگس انجم نے جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اوپن میرٹ کی داخلہ فیس50ہزار کردی گئی ہے جبکہ گزشتہ برس یہ 20ہزار روپے تھی۔ٹیوشن فیس 50ہزار روپے سے بڑھا کر 117600روپے، لائبریری فیس 3500 روپے سے بڑھا کر 10ہزار روپے، ٹرانسپورٹ فیس 20ہزار روپے سے بڑھاکر 36ہزار روپے، طلبہ سرگرمی/ سماجی فیس 8ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کردی گئی ہے جبکہ ڈویلپمنٹ چارجز کے نام سے فیس متعارف کراکے اس کی فیس 30ہزار روپے مقرر کی گئی ہے لیبارٹری فیس کے 10ہزار وپے اور آئی ٹی فیس کے 5ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ برس میرٹ کی نشست کی فیس 101500روپے تھی جو اب 268600 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح سیلف فنانس کی مد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، سیلف فنانس کی داخلہ فیس ایک لاکھ روپے کردی گئی ہے جبکہ گزشتہ برس یہ 20 ہزار روپے تھی۔ٹیوشن فیس 6لاکھ روپے سے بڑھا کر 12لاکھ روپے، لائبریری فیس 3500روپے سے بڑھا کر10ہزار روپے، ٹرانسپورٹ فیس 20 ہزار روپے سے بڑھاکر 36ہزار روپے، طلبہ سرگرمی/ سماجی فیس 8 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کردی گئی ہے ٹرانسپورٹ فیس 20 ہزار روپے سے بڑھاکر 36 ہزار روپے، طلبہ سرگرمی/ سماجی فیس 8 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کردی گئی ہے جب کہ ڈویلپمنٹ چارجز کے فیس 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے لیبارٹری فیس کے 10 ہزاروپے اور آئی ٹی فیس کے 5 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔ اس طرح سیلف فنانس کی نشست گزشتہ برس 651500 روپے تھی جو اب بڑھ کر 1421000 روپے ہوگئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید