• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف اداکار نثار قادری 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی، نیوز رپورٹر) ماضی کے معروف ادا کار نثار قادری 82برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ نثار قادری نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز انیس سو چھیاسٹھ میں نشر ہونے والے ڈرامہ ’دیواریں‘ سے کیا۔ نثار قادری نے اسلام آباد اسٹیشن سے متعدد ڈراموں میں اداکاری کی۔ نثار قادری نے ٹی وی، فلموں، تھیٹر اور ریڈیو ڈراموں میں مختلف کردار ادا کیے، انہیں دو ہزار سولہ میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا، ٹی وی ڈرامے ’ ایک حقیقت ایک افسانہ ’ میں ان کا دلکش جملہ ’ ماچس ہوگی آپ کے پاس؟ ناظرین میں کافی مقبول ہوا۔ 2010 کی دہائی کے وسط میں وہ چہرے کے فالج کا شکار ہوئے اور اس دوران وہ اسکرین سے غائب رہے، ان کے مشہور ڈراموں میں ’خواہشیں‘، ’پورے چاند کی رات‘، ’آدھی دھوپ‘، ’نجات‘ شامل ہیں۔ انہوں نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں، نثار قادری کی تدفین آج راولپنڈی میں کی جائے گی۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے معروف اداکار نثار قادری کے انتقال پر افسوس اور رنج کا اظہار اور مرحوم کی بلندیء درجات کی دعاء کی ہے۔وزیر اعظم نےمرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نثار قادری کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن کے منجھے ہوئے اداکاروں میں ہوتا تھا،نثار قادری کی پاکستان ٹیلیویژن ، فلم ، ریڈیو اور تھیٹر کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید