• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی و انسانی فلاح، SDPI اور آئی آر پی کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی اور انسانی فلاح کے باہم مربوط اہداف کے حصول کیلئے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) اور اسلامک ریلیف پاکستان (آئی آر پی) کے مابین ایک تین سالہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس کا مقصد تحقیق، پالیسی سازی، عملی اقدامات اور انسانی ہمدردی پر مبنی سرگرمیوں کو ایک مشترکہ لائحہ عمل میں پرو نا ہے۔پالیسی مکالمے، تحقیقی منصوبے ، تربیتی پروگرام علم وآگہی تبادلے کیساتھ پائیدار اصلاحات کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید