• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن کوہ پیما کی لاش واپس لانے کی کوششیں ترک کردی گئیں

اسلام آباد(اے ایف پی)گلگت بلتستان میں پہاڑی چوٹی ’ لیلیٰ’ کو سر کرنے کی کوشش کے دوران موت کا شکار ہونے والی جرمن کوہ پیما لارا ڈہلمیئر کی لاش واپس لانے کی کوششیں ترک کردی گئی ہیں۔ساتھی کوہ پیماؤں کا کہنا تھا کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ کی خواہش تھی کہ موت کی صورت میں لاش کو وہیں رہنے دیا جائے۔عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جرمن کوہ پیما لارا ڈہلمیئر کی موت کی تصدیق بدھ کے روز ہوئی تھی، وہ قراقرم رینج میں واقع ’ لیلیٰ پیک ’ پر 5700میٹر کی بلندی پر چڑھائی کے دوران پتھروں کے گرنے سے شدید زخمی ہو گئی تھیں۔
اہم خبریں سے مزید