• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انشورنس ہراسانی کیس، صدر نے خاتون محتسب کا فیصلہ برقرار رکھا

اسلام آباد(طاہر خلیل )ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ہراسانی کے خلاف اہم قدم کے طور پر صدرِ پاکستان نے خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے بچانے کے قانون (2010) کے تحت وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسانی ( فوسپاہ) کے فیصلے کو برقرار رکھا ۔ صدر نے ہراسانی کے الزامات کو درست قرار دیا، سینئر عہدیدار کی برطرفی کی سزا کو جبری ریٹائرمنٹ میں تبدیل کر دی ، متاثرہ خاتون کے کے لیے ہرجانے کی رقم 3 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دی،یہ کیس اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان میں ایک اعلیٰ عہدیدار کے خلاف تھا۔شکایت کنندہ، نے شکایت درج کروائی تھی کہ اسٹیٹ لائف کے اسسٹنٹ جنرل منیجر،نے انہیں واٹس ایپ اور دیگر ڈیجیٹل ذرائع سے نازیبا اور نامناسب پیغامات بھیجے، جن میں جنسی نوعیت کے جملے شامل تھے۔
اہم خبریں سے مزید