• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، متعدد دہشت گرد گرفتار، ٹھکانے تباہ

کوہاٹ(نامہ نگار)کوہاٹ ریجن میں دہشت گردوں کے خلاف پولیس اور فورسز کے جاری گرینڈ آپریشن میں متعدد دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو حراست میں لے کر ان پہاڑی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عباس مجید مروت نے دہشتگردوں کے خلاف دوابہ کے پہاڑی علاقوں میں جاری آپریشن وار زون اور کوہاٹ ریجن میں جاری دیگر آپریشن زونز کا دورہ کیا ۔۔ دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عباس مجید مروت نے بتایا کہ ڈی پی او ہنگو خالد خان پر حملے کے بعد دہشتگردوں کے خلاف شمس الدین بانڈہ ،شناوڑی، زرگری نریاب اور دیگر پہاڑی علاقوں میں آپریشن جاری یے۔
اہم خبریں سے مزید