• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی، کال سینٹرز کا خود کو بطور آئی ٹی کمپنی رجسٹرڈ کروانے کا انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں غیر قانونی کال سینٹرز پر بریفنگ کے دوران انکشاف ہوا کہ کہ یہ سینٹرز خود کو آئی ٹی کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ کرواتے ہیں،کسی بھی معروف نجی کمپنی کے ترجمان بن کر لوگوں کو کالز کرکے باہر کے ملکوں میں لوگوں کے ساتھ مالی فراڈ کیا جاتا ہے،یہ لوگ ڈیٹا مختلف ویب سائٹ سے خرید کر اسے غلط استعمال کرتے ہیں،جب تک ڈیٹا پروٹیکشن پر قانون نہیں بنے گا تو لوگوں کے ساتھ مالی فراڈ ہوتا رہے گا ،قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ڈی جی این سی سی آئی اے کو طلب کرلیا، قائمہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرپرسن کمیٹی سنیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں غیر قانونی کال سینٹرز پر بریفنگ دینے کے لیے کمیٹی میں خصوصی طور پر بلائے گئے وکیل طارق خٹک نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں بہت سارے غیر قانونی کال سینٹرز آپریٹ ہورہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید