• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، اوورسیز پاکستانی خواتین کو خصوصی رعایت مل گئی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اورسیز پا کستانیوں سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کردیا۔ وزیر اعظم کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ دویژن نے اوورسیز پاکستانی خواتین کو وفاقی سرکاری ملازمتوں میں تقرری کیلئے عمر کی حد میں مزید دو سال کی رعایت دیدی ۔ اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ایس آر او نمبر 906(1)/2025 کے مطابق سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے تحت ابتدائی تقرری برائے سول پوسٹس (عمر کی بالائی حد میں نرمی) قواعد 1993 میں ترمیم کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید