اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وزراء میں وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نمبر لے گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے اویس لغاری کو بہترین کارکردگی پر شاباش دے دی،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی کارکردگی کی تعریف میں لکھا گیا خط وزارتِ توانائی کو موصول ہوگیا۔ وزارت توانائی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر توانائی کی توانائی کے شعبے میں نمایاں اصلاحاتی اقدامات اور بہترین کارکردگی کو سراہنے کیلئے خط لکھا گیا ہے۔