• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ریفائنری کمپنی 10 لاکھ بیرل امریکی خام تیل درآمد کرے گی

اسلام آباد(جنگ نیوز)پاکستان کی پٹرولیم ریفائنری کمپنی سنرجیکولمیٹڈکا کہنا ہے کہ وہ اکتوبر میں بین الاقوامی آئل کمپنی ویٹول سے 10لاکھ بیرل امریکی خام تیل درآمد کرے گی۔سنرجیکو کے مطابق ویٹول کے ساتھ طویل مدتی معاہدے کے تحت کارگو کی آزمائشی کھیپ تجارتی طور پر قابل عمل ہے۔سِنرجیِکو کا کہنا ہے کہ امریکی خام تیل آئندہ چند ہفتوں میں ہیوسٹن سے لوڈ ہو گا اور اکتوبر کے آخر تک پہنچ جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید