• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی مقدمات فیصلے؛ پارلیمانی منظر نامہ ایک بار پھر بدلنے کو تیار

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) 9مئی مقدمات فیصلے پارلیمانی منظر نامہ ایک بار پھر بدلنے کو تیار ہے واقعہ یہ ہے کہ قومی اسمبلی میں PTIکے حمایت یافتہ 52ارکان 9مئی کے سنگین مقدمات میں ملوث ہیں ، نا اہل ہو  نے کے  باوجود پی ٹی آئی اپوزیشن کی سب سے بڑی قوت  رہے گی قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کا سرکاری سطح پر کوئی موجود نہیں تاہم اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ پی ٹی آئی 83 ارکان کے ساتھ سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے، فیصل آباد کیس میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان ، پارلیمانی لیڈر زرتاج گل وزیر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور رائے حسن نواز ،ایم این اے کو بھی سزائیں دی گئیں جبکہ دیگر 48 پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے خلاف مقدمے اپنے اختتامی مرحلوں میں ہیں ،پارلیمانی ذرائع کاکہنا ہے کہ اس مفروضے کے باوجود کہ 52 ارکان قومی اسمبلی سزاؤں کے بعد نا اہل ہو سکتے ہیں اسکے باوجود پارلیمانی منظر نامے میں پی ٹی آئی اپنے حمایت یافتہ 31 ارکان کے ساتھ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی کی حیثیت برقرار رکھے گی ۔ پارلیمانی ذرائع نےبتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی ہونے تک سزایافتہ ارکان ایوان کی پارلیمانی کارروائی میں حصہ لے سکتے ہیں ،گرفتاری کی صورت میں سپیکر کے پاس پرو ڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اختیار بھی ہے ، قومی اسمبلی کا آمدہ اجلاس 4اگست سے شروع ہو رہا ہے ، اس وقت تک نئی پارٹی پوزیشن سامنے آسکتی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید