• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا دوسرا نام ہے،ن لیگ

لاہور (خصوصی نمائندہ،کورٹ رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ، عامر خان نے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا دوسرا نام ہے۔جب بھی نواز شریف کو اقتدار سے نکالا پاکستان زوال کی طرف گیا۔ آج پاکستان میں جو مہنگائی اور معیشت کی خراب صورتحال ہے اس کے ذمہ دار چند سازشی کردار اور عمرانی ٹولہ ہے۔ ادھرمسلم لیگ ن لائرز فورم پنجاب کی جانب سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب ہوئی ۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا نواز شریف کے ادوار میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن رہا۔صدر لائرز فورم پنجاب رانا ظفر اقبال نے کہا کہ نوازشریف نے قائد اعظم کے حقیقی مشن کو آگے چلایا،نواز شریف ہی ملک کو آئندہ بھی ترقی سے ہمکنار کر سکتے ہیں۔
لاہور سے مزید