ملتان (سٹافرپورٹر) سی پی او ملتان صادق علی نے کیتھولک چرچ میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی،ایس پی کینٹ ڈویژن رانا ارسلان زاہد، اے ایس پی کینٹ طیب وزیر، ایس ایچ او تھانہ کینٹ راؤ علی حسن اور انچارج سکیورٹی علی طاہر بھی ان کے ہمراہ تھے، سی پی او ملتان نے کرسمس کا کیک کاٹا اور کرسچین کمیونٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے کرسچین کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری نے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔