• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 ماہ کے دوران جرائم میں 64فی صد تک کمی ہوئی،راولپنڈی پولیس کادعویٰ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے دعویٰ کیاہےکہ 2023کی آخری ششماہی میں ضلع میں بڑے جرائم میں 64فی صد تک کمی ہوئی۔ پی آراو برانچ کے اعدادوشمار کے مطابق آخری 6ماہ میں قتل کے واقعات میں 28 فیصد،ڈکیتی معہ قتل میں 54فیصد ،ڈکیتی رابری میں بالترتیب64اور 53فی صد، کار/موٹر سائیکل سنیچنگ میں بالترتیب37اور 22فی صد ،کار چوری میں 53فی صدجبکہ موٹرسائیکل چوری میں 30فی صدکمی ریکارڈ کی گئی، 378 گینگز کے980ملزمان گرفتار کئے گئے، جن سے 73کروڑسے زیادہ مالیت کی نقدی اوردیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید