لاہور(خبرنگار)سلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل پروفیسر عدنان فیصل ایڈووکیٹ کے این اے 119 لاہور سے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئے۔ انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اور عبدالعلیم خان کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔ ہم اپنے مدِ مقابل جاگیرداروں ، سرمایا داروں اور بار بار برسرِ اقتدار رہنے والے آزمائے ہوئے لوگوں کو عوام کی بھرپور تائید سے شکستِ فاش دیں گے۔