• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ ہالینڈ کی قائدا عظم اور نواز شریف کے یوم پیدائش پر تقریب

دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کے مرکزی دفتر میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی عہدیدران و اراکین چیئرمین پیر سید اقرار شاہ،صدر چوہدری پرویز علی، سینئر نائب صدر جاوید بٹ پیارے ،محمد یونس بٹ، چوہدری محمد سعید، سیکرٹری جنرل چوہدری فیصل منظور، سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھوکھر، ہیڈ آف یوتھ عبدالباسط خان، محمد محسن وارثی، نو خیز سندیلہ سمیت کارکنان نے شرکت کی اورقائد اعظم محمد علی جناحؒ ، قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، پیر اقرار شاہ نے کہا قائداعظم کے خوابوں کی حقیقی معنوں میں تعبیر میاں محمد نوازشریف ہی ہیں۔ چوہدری پرویز علی سندھیلہ نے کہاکہ قائد میاں محمد نوازشریف نے پاکستان کی تعمیر و ترقی کا کارنامہ سرانجام دیا ۔چوہدری فیصل منظور نے کہا اللہ تعالی میاں محمد نوازشریف کو بار، بار قوم اور ملک کی خدمات کا موقع دیتا ہے، یہ اللہ کا خاص کرم اور عنایت ہے، اس بار بھی وہ چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے۔ محمد جاوید اقبال کھوکھر نے کہا کہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی عوام میں پذیرائی بتارہی ہے کہ عوام ن لیگ کو ہی اپنا مسیحا اور ہمدرد سمجھتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا حؒ اورقائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
یورپ سے سے مزید