کراچی (جنگ نیوز ) آئندہ فروری مجوزہ عام انتخابات میں سابق حکمراں جماعت تحریک انصاف کی ممکنہ کامیابی پاکستان کے لیے دھچکا ثابت ہو سکتی ہے ۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا انجام مرکزی سیا سی سوال بن گیا ہے ۔ امریکا کے موثر اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق فوج کی مبینہ مخالفت کے باوجود عمران خان کی جماعت انتخابات جیت سکتی ہے ۔
عمران خان کو چار ماہ قبل کر پشن میں ملوث قرار دے کر جیل بھیج دیا گیا ہے ۔
گوکہ فوج بظاہر عمران خان کو انتخابات میں کامیابی سے روکنے کے لئے پر عزم ہے ۔ جو 8فروری2024ء کو طے ہیں ۔
عمران خان کے حامی انہیں اپنے ملک کے لئے آخری امید کی کرن سمجھتے ہیں ۔ جو کثیرالجہتی بحرانوں کا شکار ہے ۔