اسلام آباد (این این آئی)آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی الیکشن اخراجات کی خاطر دو نئے بنک اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے بائیو میٹرک کرانے کی درخواست منظور کرلی جبکہ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی ہے کہ جیل مینوئل کے تحت بینک عملے کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت دی جائے۔