ملتان(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، امیدوار پی پی 218 رانا سجاد حسین، سیکرٹری انفارمیشن سٹی خواجہ عمران، ملک افتخار علی، ملک اسد، فرحان زیدی، ملک رمضان کمبوہ اور دیگر نے کہا ہے کہ شہید جمہوریت بینظیر بھٹو امن، برداشت اور جمہوریت کی پالیسی پر کار بند رہیں، انہوں نے جمہوریت کی بحالی و استحکام کے لیے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی ملتان سٹی کی طرف سے منعقدہ بینظیر بھٹو شہید کی 16 ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی یاد میں شمیعیں روشن کی گئیں اور ان کے درجات کی بندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔