• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے148 کی اقلیتی برادری نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا اعلان کیا ہے: عامر نوید جیوا

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے عامر نوید جیوا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی محنت کش،مزدوروں اور نوجوانوں کی حقیقی جماعت ہے جو پاکستان کے تمام پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی آواز ہے ، یوسف رضا گیلانی نے اپنے دور حکومت میں اقلیتوں کیلئے 5 فیصد سرکاری نوکریوں میں کوٹہ مختص کیا ، منیارٹی ڈے منانے کا نوٹیفکیشن بھی سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے دور حکومت میں جاری کیاان خیالات کا اظہار انہوں نے جمیل آباد کرسچن کالونی میں مسیح خواتین میں راشن تقسیم کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ این اے148 کی تمام اقلیتی برادری نے یوسف رضا گیلانی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ملتان سے مزید