لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے کاغذات پر اعتراض لگا نے والا این اے 127کا ووٹر ہی نہیں،نارووال کا رہائشی ہے۔چودھری اسلم گل،علی قاسم گیلانی اور فیصل میرریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ادھررانا جمیل منج کے این اے 125سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔