کراچی (جنگ نیوز) جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران سلو اوور ریٹ پر بھارت کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو پوائنٹس سے محروم ہونا پڑا۔ ان پرمیچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے مطابق کھلاڑی کو اوور کم کرنے پر ان کی میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ پوائنٹس کٹوتی کے باعث ہندوستان اب ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل میں آسٹریلیا کے بعد چھٹے نمبر پر ہے۔ یاد رہے کہ سنچورین میں پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو تین دن کے اندر اننگز اور 32رنز سے شکست ہوئی تھی ۔