کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ورلڈ کپ کے لیے تیار ی شروع کردی۔نو روزہ کیمپ کے پہلے روز جمعے کوکھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ اور بولنگ سیشن میں حصہ لیا۔کھلاڑیوں نے صبح قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فٹنس ٹرینگ سیشن کیا۔ٹیم 6 جنوری کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لیےجنوبی افریقا روانہ ہو گی۔