• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو گوادر ایئرپورٹ اگست میں پروازوں کیلئے کھلے گا، ترجمان

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ 51 ارب 20 کروڑ روپے کی لاگت سے آئندہ اگست میں پروازوں کیلئے کھولا جائے گا، ڈی آئی خان میں نیا ایئرپورٹ، کراچی لاہور پشاور ایئرپورٹس کی اپ گریڈیشن نئے سال میں ہوگی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے 34 ارب پاکستان روپے کے مساوی چینی گرانٹ شامل ہے۔ 2023 میں ساڑھے اٹھارہ ارب روپے کی لاگت سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے مین رن وے کی تعمیر نو، اپ گریڈیشن کی گئی اور اسے کیٹیگری ایف کے طیاروں کے استعمال کی اجازت دینے کیلئے اپ گریڈ کیا تھا۔ نئے سال میں مریدکے ایئرو ڈروم پروجیکٹ کی تعمیر ہوگی جس کی مارچ2024 میں تعمیر مکمل ہونے پر موجودہ والٹن ایرو ڈروم کو یہاں منتقل کیا جائے گا۔ 2024 میں 7سی اے اے کے پروجیکٹ شروع ہوں گے، باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے کثیر المنزلہ کار پارکنگ بنے گی، ملتان ایئرپورٹ کو موجودہ چارلی اور الفا ٹیکسی وے کی اپ گریڈیشن، ایپرن ایچ لائٹس، ایپرن فلڈ لائٹس ٹاور بنے گا۔ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بیرونی اور اندرونی سڑکوں پر رش ختم کرنے اور مسافروں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کیلئے اسے اپ گریڈ کیا جائے گا۔ کراچی ایئرپورٹ پر نئے ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور فائر اسٹیشن کی تعمیر ہوگی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے گریڈ فلیٹ ایئرپورٹ کی تعمیر نئی جگہ پر ہوگی، بیگم نصرت بھٹو ایئرپورٹ سکھر کی توسیع اور اپ گریڈیشن ہوگی۔ کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مین رن وے (071/25R) کی تعمیرنو ہوگی اور اسے ایف کیٹیگری کے طیاروں کیلئے اپ گریڈ کیا جائے گا۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں ٹرمینل بلڈنگ اور توسیعی منصوبہ اڑھائی سال میں مکمل ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید