اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے احمد پور شرقیہ حلقہ این اے 166سے رات گئے پی ٹی آئی کارکنوں پر کریک ڈاون کیا.
چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے امیدوار قومی اسمبلی کنول شوذب کے تمام تجویز و تائید کنندہ کے گھروں پر چھاپے مارے اور وکلا چوہدری ذوالفقار ، چوہدری ظفر اور شیخ نوید کو اغوا کر لیا گیا، دریں اثنا کنول شوذب نے کہا کہ میرے اٹارنی بھی رات سے غائب ہیں۔