راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) جمعیت علماء اسلام ضلع راولپنڈی نے جامع مسجد خاتم النبین رحیم آباد سے بعد نماز جمعہ باقاعدہ الیکشن مہم کا آغاز کردیا ۔اس موقع پر مہمان خصوصی مولانا سعید یوسف خان امیر جمعیت علماء اسلام کشمیرجے یو آئی راولپنڈی کے امیر ڈاکٹر ضیاء الرحمن جنرل سیکرٹری ارشد عباسی اورتمام صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدوار موجود تھے۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ جے یو آئی راولپنڈی کے تمام حلقوں سے الیکشن لڑے گی۔