ملتان (سٹاف رپورٹر) صارفین کی تکریم اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ ہمارا فرض ہے، صارفین سے غیر اخلاقی رویہ اپنانے والے افسران و سٹاف کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی، یہ بات سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل امجد نواز بھٹی نے صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے منعقدہ ای کچہری میں صارفین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے ملتان سرکل کے فیس بک پیج پر میٹرز کی تبدیلی، نئے کنکشنوں کی تنصیب، ٹرانسفارمرز کی استعدادکار میں توسیع اورنئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کی شکایات پر احکامات جاری کیے۔