• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس، الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کردی

پشاور (نیوز ایجنسیاں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے حکم امتناع کیخلاف نظرثانی کی درخواست دائر کر دی۔ پشاور ہائی کورٹ میں نظرثانی کی درخواست الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ معاملے پر خصوصی 2رکنی بینچ بنا کر جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔ درخواست میں پشاور ہائی کورٹ سے حکم امتناع ختم کرنے اور کیس کیلئے ڈویژنل بنچ تشکیل دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایک اور درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہےکہ چھٹیوں کے دوران ہی ڈویژنل بینچ بناکر درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کیاجائے۔ واضح رہے کہ پشاورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اورانتخابی نشان سے متعلق الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل کیا تھا عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ ویب پر جاری کرنیکا حکم دیا تھا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلے بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید