اسلام آباد (عرفان صدیقی) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کسی شک کی گنجائش نہیں کہ انتخابات وقت پر نہیں ہونگے ، تمام جماعتیں انتخابی عمل کا حصہ بنیں تمام ریاستی ادارے انتخابات کے لیے ایک پیج پر ہیں۔ یہ بات نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ایوان وزیر اعظم میں روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، بلوچستان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی کا احساس ہے ہماری نگراں حکومت کوشش کررہی ہے کہ بلوچستان کی ترقی کو تیز کیا جائے اور وہاں کے عوام انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں اور اہل قیادت کو پارلیمنٹ میں بھیجیں جو عوام کے حقیقی مسائل حل کرسکیں ، پاکستان کی معیشت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اسٹاک مارکیٹ نے تیزی کا ریکارڈ قائم کیا ہے روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں بہتر ہورہی ہے ، روپیہ بہتر ہونے سے پیٹرول بھی سستا ہورہا ہے ، آئی ایم ایف بھی تعاون کررہا ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری بھی پاکستان آرہی ہے ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے سرمائے کو تحفظ کے لیے ایس ائی ایف سی جیسا ادارہ قائم ہوگیا ہے امید ہے کہ اس ادارے سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر ہوگا ،پاکستانی یوتھ کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں انھیں مایوسی سے بچانا ہے اسی لیے ان سے بات چیت کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ انھیں ملک کے اصل حالات سے باخبر رکھا جاسکے ، جاپان کے حوالے سے پاکستان کے تعلقات پر وزیر اعظم نے کہا کہ جاپان پاکستان کا بہترین دوست ہے ہم چاہتے ہیں جاپانی سرمایہ کاری پاکستان آئے اسی لیے جاپان میں معروف پاکستانی کاروباری شخصیت چوہدری آصف محمود کو ایمبیسڈر ایٹ لارج مقرر کیا ہے امید اس تقرری سے پاکستان میں جاپانی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ۔