• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں آج سے اہم سماعتیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے

اسلام آباد ( آن لائن ) سپریم کورٹ میں آج سے اہم سماعتیں شروع ہونگی، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ موسم سرماکی تعطیلات گزارنے کے بعدآج پیر یکم جنوری 2024کودوبارہ سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالینگے اور بنچ کی سربراہی کرتے ہوئے اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ پرمختلف مقدمات کی سماعت کرینگے۔ 

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ ترکی تعطیلات گزارنے کیلئے گئے تھے اور انکی عدم موجودگی میں سینئرترین جج جسٹس سردار طارق مسعود نے بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے طورپرفرائض سرانجام دیئے۔ 

اس دوران اہم ترین معاملات بھی زیر سماعت کرتے رہے اس دوران کئی اہم ایشوزبھی زیر بحث آئے تاہم انھوں نے پی ٹی آئی سے متعلقہ مزیداہم ترین معاملات پر بنچ میں ایک جج کی کمی کی وجہ سے سماعت نہیں کی.

 چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ واپس آچکے ہیں اوروہ رواں ہفتے کئی اہم ترین مقدمات کی سماعت کرینگے اور تین رکنی بنچ کی سربراہی کرتے ہوئے سول، فوجداری ،ٹیکس معاملات ،سمیت دیگرمختلف مقدمات کی سماعت کرینگے۔

اہم خبریں سے مزید