راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس اپنے زائدالعمر 2گھوڑوں کونیلام کرے گی۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس کے اسپ سوار یونٹ میں شامل زائدالعمر ایک گھوڑے کورٹرک اور گھوڑی ملکہ کی 3جنوری کو نیلامی کی جائے گی ، پولیس رولزکے مطابق گھڑ سوار یونٹ کے لئے گھوڑوں کی حد عمر18سال مقرر کی گئی ہے اس سے زیادہ عمر کے گھوڑوں کو نیلام کر دیا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس کے اسپ سوار یونٹ میں اس وقت 16گھوڑے ہیں ۔ یونٹ میں ایک اے ایس آئی اور18کانسٹیبل ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ گزشتہ سال بھی راولپنڈی پولیس کے 5گھوڑوں کو عمر کی بالائی حدمکمل ہونے پر اڑھائی لاکھ روپے میں نیلام کیا گیاتھا۔