ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) میٹروپولیٹن کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات عمر فاروق بھٹی، ملک عبدالوحید کمبوہ اور ملک حسنین ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرتبہ پورے ملتان میں ن لیگ کلین سویپ کرے گی،ن لیگ پاکستان کی واحد سیاسی و جمہوری جماعت ہے جس نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دو دسمبر 2023 سے لے کر 30 دسمبر2023 تک پورے پاکستان سے اپنے امیدواروں کے چناؤ کے لیے 28 اجلاس منعقد کئے۔