• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام شیر پر مہر لگا کر بہتر مستقبل کا فیصلہ کریں‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 8فروری کو مسلم لیگ کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں کامیابی حاصل کرے گی عوام شیر پر مہر لگا کر اپنے بہتر مستقبل کا فیصلہ کریں، مسلم لیگ صوبے میں ایک مضبوط سیاسی قوت بن کر ابھر رہی ہے ۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک و قوم ترقی کے نئے دور میں داخل ہونگے ۔کارکن پارٹی پیغام گھر گھر پہنچائیں اور انتخابی مہم تیز کریں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال، جنرل سیکرٹری جاوید اعوان نے انتخابی مہم کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع کوئٹہ کی کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ 8فروری پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کی فتح کا دن ہوگا‘ عوام کی طاقت سے مرکز سمیت تمام صوبوں میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ آئندہ دور مسلم لیگ (ن) کا ہے ،عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت نے ہر دور میں عوام کی بلاامتیاز خدمت کی اور ملک کو مضبوط بنایا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک و قوم ترقی کے نئے دور میں داخل ہونگے ۔کارکن پارٹی پیغام گھر گھر پہنچائیں اور انتخابی مہم تیز کریں۔
کوئٹہ سے مزید