• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعوت اسلامی ہر گھر میں قرآن پاک کا حافظ اور عالم چاہتی ہے، عمران عطاری

برمنگھم ( ابرار مغل)دعوت اسلامی کا برطانیہ میں فیضان اسلامک اسکولنگ کا نظام احسن اقدام ہے ۔اس بات کا اظہار دعوت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے نگران علامہ مولانا حاجی عمران عطاری نے برمنگھم کے مجسٹک ہال میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا دعوت اسلامی نسلوں کو بچانے کیلئے دینی ماحول فراہم کر رہی ہے انہوں نے تعلیم کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دعوت اسلامی یہ چاہتی ہے کہ ہر گھر میں ایک حافظ قرآن اور ایک عالم ہونا چاہئے ، انہوں نے 18نئے گریجویٹس ہونے والے علمائے کرام کو ان کے اساتذہ اور ان کے والدین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ صدقہ جاریہ ہے جو نا صرف دنیا میں بلکہ قبر و آخرت میں بھی کام آئے گا ۔ نئے علماء کرام کی دستار بندی کی گئی اور ان میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ برطانیہ کی سطح کے اس عظیم الشان اجتماع میں برطانیہ بھر سے عشاق رسول ﷺ نے شرکت کی، اجتماع میں اردو،انگلش ودیگر یورپین زبانوں میں بھی خطابات کئے گئے اور امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا جن کی مدنی سوچ نے دنیا بھر میں مدنی انقلاب برپا کیا ۔ آخر میں عالم اسلام کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

یورپ سے سے مزید