صوابی(نمائندہ جنگ)ٹوپی پولیس نے نقب زنی اور آئس فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے کی چوری شدہ مختلف قسم کے سامان اور 82گرام آئس برآمد کر لی ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی ٹوپی محمد شفیق خان کے قیادت میں ایس ایچ او ٹوپی سب انسپکٹر نیاز علی خان معہ پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم امتیاز احمد کو دھرلیا دوران تفتیش مذکورہ ملزم سے چوری شدہ سامان 02عدد بیٹری ،جنریٹر ،پنکھے و دیگر سامان اور جیب سے 82گرام آئس بھی برآمد کرلی۔