پشاور(اے پی پی)پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس اعجاز خان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔پی ٹی آئی کی وکیل مشال یوسفزئی نے بتایا کہ ہم نے عدالت کو درخواست کی کہ ہمیں بھی سنا جائے، عدالت نے ہماری درخواست پر سماعت آج تک ملتوی کردی، بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر آج دلائل دینگے، عدالت آج پی ٹی آئی کو سننے کے بعد فیصلہ دے سکتی ہے۔ الیکشن کمیشن وکیل سکندر مہمند نے کہا کہ پی ٹی آئی کا انٹیرم ریلیف اور حتمی استدعا ایک ہی ہے، ہائیکورٹ کا فیصلہ یکطرفہ کارروائی ہے، الیکشن کمیشن کیس کا بنیادی فریق ہے۔جسٹس اعجاز خان نے ریمارکس میں کہا کہ اس کیس میں ہم فیصلہ نہیں کرسکتے، کیس 9جنوری کو ڈویژن بنچ کیلئے لگا ہے۔وکیل نے استدعا کی کہ 9جنوری تک معطلی کا فیصلہ واپس لیا جائے۔