• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف لیڈر ہیں، جہاں بلائیں ملنے کیلئے تیار ہوں، شاہد خاقان

اسلام آباد( محمد صالح ظافر)سا بق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ نواز کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بطور رہنما توازشریف کی عزت کرتا ہوں اور وہ جہاں بھی مجھے بلائیں میں ملنے کیلیے تیار ہوں کسی اور پارٹی میں شامل نہیں ہورہا پارٹی میں ناراض رہنماؤں کا کوئی کلب نہیں بنایا ۔ دی نیوز کے ساتھ ایک مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ کسی اور جماعت میں شامل ہونے جارہے ہیں اور نہ ہی مستقبل میں ان کا ایسا کرنے کا کوئی ارادہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات اور ملک کی سیاست کے حوالے سے ان کے اپنے خیالات ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ اپنی پارٹی سے منحرف ہوگئے ہیں ۔جب ان سے سابق گورنر زبیر عمر کے حوالے سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی ان کے کلب میں شامل ہوگئے ہیں تو انہوں نے واضح کیا کہ انہون نے پارٹی میں ناراض رہنماؤں کا کوئی کلب نہیں بنایا۔ میں ایسے لوگوں کا کوئی کلب کیوں بناؤں گا؟ انہوں نے ایک جوابی سوال کیا۔ 8 فروری کے انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے حوالے سے ان کا موقف تھا کہ نگران وزیراعظم ، ملک کےچیف جسٹس ، چیف الیکشن کمشنر سب اصرار کررہے ہیں کہ انتخابات 8 فروری کو ہوں گے جس کے بعد کسی قیاس آرائی کی کوئی گنجائش نہیں رہ جاتی ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مری کے حلقے میں انتخابات نہیں لڑ رہی کیونکہ ان کا کوئی امیدوار وہاں موجود نہیں ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے لائسنس ہولڈر پائلٹ کی حیثیت سے دوبارہ سے ہوابازی بھی شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ وہ ملک میں سب سے بڑی نجی ایئر لائن کمپنی کے بانی بھی ہیں ۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے ایک طیارہ اڑیا اس میں ایک اینکرپرسن بھی ان کے ساتھ موجودتھے۔
اہم خبریں سے مزید