• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ان معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے جو سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہوں، لاہور ہائیکورٹ

لاہور(ایجنسیاں)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کے اقدام کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلا کے دلائل کے سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ان معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے جو سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہوں ۔ عدالت نے درخواست گزار وکیل کو ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کے آئینی کردار کے حوالے سے چند تحریری سوالات کے جواب داخل کریں فیصلہ آج ہی ہوگا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشانہ واپس لینے کی درخواست پر سماعت کی۔پی ٹی آئی کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر پشاور کیلئے بلے کا نشان دیا گیا ہے، پنجاب کیلئے لاہور ہائیکورٹ حکم جاری کر سکتی ہے ۔

اہم خبریں سے مزید