لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے بلاول بھٹو کی بطور وزیر اعظم امیدوار کی منظوری دیدی، اجلاس بلاول ہاؤس لاہور میں ہوا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی کو پسند آئے یا نہ آئے میں لاہور سے الیکشن لڑ رہا ہوں ،معلوم نہیں پی ٹی آئی اور ن لیگ سے میرا مقابلہ کون کرے گا،ضیاء الحق نے ن لیگ کو مسلط کیا،پی ٹی آئی اور ن لیگ اشرافیہ کی جماعتیں ہیں، سالانہ سبسڈی جو اشرافیہ کو دی جاتی ہے اسکو واپس لینا ہوگا اس پیسے کو عوام پر لگانا ہوگا ،پی ٹی آئی ملکی مسائل حل نہیں کرسکی، ن لیگ بھی ملکی بخار نہیں توڑ سکی پیپلز پارٹی میں اس بخار کو توڑنے کی طاقت ہے، انقلابی منشور کی منظوری دیدی ہے۔