• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کے حوالے سے پوسٹ کرنے پر الجزائر کے فٹبالر کو 8 ماہ قید کی سزا

پیرس (نیوز ڈیسک)فرانس کی ایک عدالت نے الجزائر کے فٹ بالر یوسف اتال کو غزہ جنگ کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ شئیر کرنے پر 8ماہ قید اور 45ہزاریورو جرمانے کی سزا سنا دی۔قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی نائس کرمنل کورٹ نے 3جنوری 2024کو مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ یوسف اتال کی جانب سے اکتوبر 2023میں کی گئی سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے مذہب کی بنیاد پر نفرت کو ہوا دی۔رپورٹ کے مطابق الجزائر کے فٹ بالر فوری طور پر جیل میں وقت گزارنے کی ضرورت نہیں ہوگی، اس کے بجائے وہ عدالت کی طرف سے مقرر کردہ بعض شرائط کے تحت آزاد رہ سکتے ہیں، اگر ایک 8 ماہ کے پروبیشن مدت کے دوران شرائط کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو معطل سزا کو فعال کیا جا سکتا ہے جس کے نتیجے میں وہ قیدخانے جاسکتے ہیں یوسف اتال الجزائر کے فٹبالر ہیں جو لیگ ون کلب نائس اور الجزائر کی قومی ٹیم کے لیے ڈیفنڈر کے طور پر کھیلتے ہیںیاد رہے کہ یوسف اتال نے 7اکتوبر کو حماس کی اسرائیل کے خلاف کارروائی کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔ ویڈیو میں مذہبی مبلغ محمود الحسنات غزہ کے بچوں کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ یہودیوں پر عذاب نازل کرے اور اگر وہ غزہ کے باسیوں پر پتھراؤ کریں تو ان کو مزید طاقت دے۔فرانس کی لیگ ون کی ٹیم نیس کے لیے کھیلنے والے 27سالہ فٹ بالر نے فوراً ہی یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی اور اس پر معافی بھی مانگی تھی لیکن کلب نے ان کا معاہدہ منسوخ کردیا تھا، جبکہ فرانس میں پراسیکیوٹر نے ان کے خلاف دہشت گردی کے جواز کے شبے میں کارروائی شروع کردی تھی۔
یورپ سے سے مزید