پشاور(وقائع نگار) محکمہ خوراک نے گرانفروشی پر مختلف علاقوں سے 11 قصابوں کو گرفتار کرلیا۔ محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور فوڈ انسپکٹر فخر عالم نے کریم پورہ بازار اور رنگ روڈ پر مختلف علاقوں میں قصابوں کی دکانوں پر نرخوں بارے آگاہی حاصل کی۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر کریم پورہ سے چار جبکہ رنگ روڈ پر مختلف علاقوں سے 7 قصابوں کو دھرلیا۔ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشی کے مستحق افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔