• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین ہر چیز سے بالاتر ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے بچوں کی بھرتی کے لئے ترجیحی پالیسی بنانے سے متعلق ایک مقدمہ میں ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف جنرل پوسٹ آفس اسلام آباد کی جانب سے دائر کی گئی.

 اپیل کی سماعت کے دوران آئین کے آرٹیکل 25اور 27کی روشنی میں اس پالیسی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے قانونی معاونت کے حصول کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔ جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آئین ہر چیز سے بالاتر ہے اور ہر شخص آئین کا تابع ہے اگر وزیراعظم نے آئین کے برخلاف رولز نرم کئے تھے تو اٹارنی جنرل آفس کی ذمہ داری ہے کہ وزیراعظم کو لکھ کر بتائے کہ ایسا کرنا غیر آئینی ہے۔

اہم خبریں سے مزید