• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے کرمان بم دھماکوں کا الزام امریکا اور اسرائیل پر عائد کردیا

تہران (اے ایف پی، جنگ نیوز) ایران نے پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر دوہرے بم دھماکوں کا الزام اسرائیل اور امریکا پر عائد کردیا ہے، ایران کی پاسداران انقلاب اور ایرانی نائب صدر محمد مخبر نے قاسم سلیمانی کی برسی پر دھماکوں کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے، واشنگٹن کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کا کرمان کے دہشتگردحملے میں کوئی ہاتھ نہیں، ایرانی صدر کے سیاسی امور کے نائب محمد جمشید نے اپنے ایک بیان میں انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ چور کی داڑھی میں تنکے والی بات ہے، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو حملوں کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، داعش نے کرمان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے تاہم انہوں نے اس کا کوئی ثبوت جاری نہیں کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ کرمان میں قاسم سلیمانی کے مزار کے قریب دھماکوں میں شہید افراد کی تعداد 84 ہوگئی ہے ، اس سے پہلے شہداء کی تعداد 95 اور 103 بتائی گئی تھی، جمعرات کے روز ملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا۔ ایران میں اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے نائب صدر محمد مخبر نے کہا کہ بزدلانہ حملہ کرنے والوں سے قاسم سلیمانی کے سپاہیوں کے ذریعے سخت بدلہ لیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید