• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین اور کشمیر کاز کیلئے حمایت جاری رکھیں گے، نگراں وزیراعظم

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کاز کیلئے حمایت جاری رکھیں گے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مقصد پوری دنیا میں امن اور باہمی فائدہ مند تعلقات ہے،وزارت خارجہ کے زیر اہتمام سفراءکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر حالیہ اہم تبدیلیوں کے تناظر میں اس کانفرنس کا انعقاد انتہائی اہم اور بر وقت ہےمجھے امید ہے کہ اس سال کانفرنس میں ہونیوالے غور و خوض سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عملی تجاویز ملیں گی، پاکستانی سفارتکار پاکستانی خارجہ پالیسی اور موقف کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔دریں اثناء قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخاطر سے ملاقات کے دوران نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان قطر کیساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے، قطری سفیر سیاحت اور میڈیا کے شعبوں میں تعاون کے امکانات تلاش کریں، نگران وزیراعظم نے انہیں سفیر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ انکی تعیناتی کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہونگے۔
اہم خبریں سے مزید