لاہور (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی تقاریر پر پابندی کیخلاف دائر درخواستیں نمٹا دیں۔ عدالت نے کہا کہ پیمرا سمیت اداروں کو تفصیلی فیصلے میں ہدایات جاری کرینگے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوے دائر درخواستیں نمٹا دیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ بانی پی ٹی آئی کی تقاریر اور نام نشر کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی جائینگی ۔ پیمرا سمیت اداروں کو تفصیلی فیصلے میں ہدایات جاری کرینگے۔ وفاقی حکومت، وزارت اطلاعات اور پیمرا سمیت دیگر فریقین نے جواب جمع کروا دیئے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل احمد پنسوتہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو برابری کے اصول پر ائیر ٹائم ملنا قانونی تقاضا ہے ۔ ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا تھا۔