ملتان (سٹاف رپورٹر)نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی کی لاڑ میں زیرتکمیل بلڈنگ سے 35لاکھ روپے مالیت کے بجلی کے تارچوری ، تفصیل کے مطابق انجینئرنگ یونیورسٹی کے لاڑ کیمپس میں اس وقت ترقیاتی کام جاری ہےاور نامعلوم چور ڈھائی کلومیٹر کا کنڈیکٹر چوری کرکے لے گئے، جب انتظامیہ کو صبح اطلاع دی گئی تو انہوں نے میپکو حکام کو آگاہ کیا، جواب میں میپکو نے تمام تر ذمےد اری یونیورسٹی انتظامیہ پرڈال دی جس پروائس چانسلر نے یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام پر مشتمل اجلاس طلب کرلیا جو سوموار کو ہوگا جس میں سیکرٹری ، کمشنر ملتان میپکو حکام شرکت کریں گے ۔