• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی خاتون کو حجاب نہ پہننے کے الزام میں 74 کوڑوں کی سزا

کراچی(نیوزڈیسک)ایران سے ایک واقعے میں، ایک خاتون کو اسلامی جمہوریہ کی عدالت کے حکم کے مطابق حجاب کے لازمی ضوابط کی تعمیل سے انکار پر 74کوڑوں کا سامنا کرنا پڑا۔ خاتون کی شناخت رویا ہیشمتی کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ سخت سزا اسلامی ریاست میں نافذ لباس کوڈ کی مخالفت کرنے والوں کو درپیش جاری چیلنجوں پر روشنی ڈالتی ہے۔ ایران انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق، رویا حشمتی، جو کہ لازمی حجاب کے قانون پر تنقید کرتی ہیں، بغیر حجاب کے کمرہ عدالت میں داخل ہوئیں، اور بغیر پردہ کیے کوڑے کھانے کے اپنے حق پر زور دیا۔ حکام کی جانب سے حجاب کی پابندی نہ کرنے کی صورت میں اس کے خلاف نیا مقدمہ کھولنے کی وارننگ کے باوجود، وہ ثابت قدم رہی اور کوڑوں کا سامنا کرنا پڑا۔خاتون کی اس سزا پر بین الاقوامی طور سخت مذمت کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید