• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NHS میں ہڑتال نہ ہو تو حکومت انتظار کی فہرستیں کم کر سکتی ہے، وزیراعظم

لندن (پی اے) وزیراعظم نے کہا ہے کہ این ایچ ایس کے اندر ہڑتال کی کارروائی نہ ہو تو حکومت انتظار کی فہرستیں کم کر سکتی ہے۔ بی بی سی کے سنڈے ود لورا کوئنسبرگ پروگرام سے بات کرتے ہوئے رشی سوناک نے کہاکہ پچھلے سال کے آخر تک ہمارے پاس این ایچ ایس میں بغیر کسی ہڑتال کے ایک عرصہ گزرا اور ہم نے کیا دیکھا، ہم نے دیکھا کہ انتظار کی فہرستوں میں 65000 سے زیادہ کمی آئی۔ اکتوبر کی مدت انتظار کی فہرستیں اس وقت گرنا شروع ہوئیں جب آپ کو صنعتی کارروائی کا سامنا نہیں تھا، اس سے مجھے حقیقت میں یہ جان کر اعتماد ملتا ہے کہ ایک بار جب ہم بقایا صنعتی کارروائی کا مسئلہ حل کر لیں گے اور مجھے یقین ہے کہ ہم اس کے بارے میں بات کریں گے اور کامیاب ہو جائیں گے۔ ہم نے این ایچ ایس میں مزید سرمایہ کاری اور وسائل کی وجہ سے انتظار کی فہرستیں گرتی ہوئی دیکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اب حال ہی میں این ایچ ایس کے ہر دوسرے حصے، نرسوں، دائیوں، پیرامیڈیکس، کنسلٹنٹ ڈاکٹروں، خصوصی ڈاکٹروں کے ساتھ حل پر پہنچ چکی ہے۔ لہٰذا این ایچ ایس ورک فورس کا ہر دوسرا حصہ اور میں ان کا ہر اس کام کے لئے شکر گزار ہوں جو وہ کر رہے ہیں، حکومت کے ساتھ معقول تنخواہ کے تصفیے پر ایک قرارداد تک پہنچے ہیں، صرف جونیئر ڈاکٹر کسی تصفیئے تک نہیں پہنچے۔ مسٹر سوناک نے مزید کہا کہ جب ہڑتالیں نہ ہوں تو ہم انتظار کی فہرستیں کم کر سکتے ہیں، یہی ہر کوئی دیکھنا چاہتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ جونیئر ڈاکٹر بھی یہی دیکھنا چاہیں گے اور میں ان سے درخواست کروں گا کہ وہ کوشش کریں اور میز پر واپس آئیں تاکہ ہم سب کو واپس لے سکیں اور انتظار کی فہرستیں گرانا شروع کر سکیں۔

یورپ سے سے مزید