اسلام آباد ( آن لائن ) سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرار داد پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت روا ں ہفتے کیے جانے کاامکان ہے۔
ذرائع نے بتایاہے کہ سپریم کورٹ میں سینیٹ میں عام امتخابات ملتوی کرنے کی قرار دادکے خلاف دائر ہونے والی درخواست پررواں ہفتے کارروائی ہونے کاامکان ہے۔
درخواست پر اعتراض بھی لگایاجاسکتاہے اور ممکن ہے اس کوبنچ میں مقرر کر کے باقاعدہ سماعت کے بعدخارج بھی کر دیا جائے کیونکہ سپریم کورٹ سمیت کسی بھی عدالت کو سینیٹ کی اندرونی کارروائی کے خلا ف کوئی حکم جاری کرنے کااختیار نہیں ہے اس ساری کارروائی کوآئینی وقانونی طوررپرتحفظ حاصل ہے۔
a