• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف عمران کی اپیل پر فیصلہ محفوظ، 10 جنوری کو سنایا جائے گا

راولپنڈی(ایجنسیاں)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے میانوالی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 10 جنوری کو سنایاجائے گا‘حماد اظہر کے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی مسترد، پی پی 171 سے منظور‘پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں خارج کردی گئیں ‘ تحریک انصاف کے میاں اسلم اقبال اورمسلم لیگ ن کی تہمینہ دولتانہ کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی‘ حلقہ این اے 119 لاہور سے مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل مسترد‘ سابق وزیر مملکت علی محمد خان کے کاغذات درست قرار ‘پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز ،امیدوار سلیم مہر کے بھی کاغذات منظور کر لیے گئے‘تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر ظاہر شاہ طورو کے پی کے57 مردان سے کاغذاتِ نامزدگی درست قرار دے دیئے‘الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے چوہدری نذیر جٹ اور انکی دونوں بیٹیوں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے ۔

اہم خبریں سے مزید